اللہ ہمیں تعریف کے قابل بنا اور دوسروں کو تعریف کے قابل بنانے میں مدد فرما، بے شک اللہ ہی تعریف کے قابل بنانے والا ہے۔
دوستو! سلامٌ علیکم
ایک نظر میں
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ کراچی (رجسٹرڈ)
عزم پختہ، حوصلہ بلند، ارادے نیک اور ولولے جواں ہوں تو مشکل سے مشکل منزل بھی آسان ہوجاتی ہے 22 مارچ 2005ء کو ایڈووکیٹ و ایڈیٹر ایجوکیشن نیوز کراچی سیدمحمد علی نے اپنے والد محترم سید طالب علی (مرحوم) کے نام سے سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ قائم کی۔ ٹرسٹ ہذا کے درج ذیل چھ (6) شعبے خدمت ِ انسانیت میں شب و روز کوشاں ہیں۔
شکر ہے اللہ رب العالمین کا کہ جس نے ہمیں خدمت کی یہ سعادت بخشی کہ ہم آپ سب کو دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دعوت دیں۔
دوستو! یہ نہیں سمجھو کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہر شخص خوشحال اور پرسکون زندگی بسر کر رہا ہے بلکہ ہم آپ کی توجہ ان ہزاروں افراد کی طرف مبذول کرا رہے ہیں جو دو وقت کی روٹی، تن ڈھانپے کو کپڑا اور سر چھپانے کو گھر کیلئے ترس رہے ہیں۔ ان میں کچھ بیمار ہیں، کچھ بے روزگار، کچھ معذور ہیں۔
سب سے بڑھ کر وہ معذور پھول سے بچے جو نہ صرف اپنے ماں باپ کو سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا قصور کیا ہے؟؟؟ جو ہم زندگی کی خوشیوئوں سے محروم ہیں… ہمارے ماں باپ کے پاس وہ سہولتیں نہیں جو آپ سب کو حاصل ہیں۔
دوستو! کیا ہم ان پھول سے معصوم بچوں کے سوال کا جواب دے سکتے ہیں!… یقینا نہیں دے سکتے۔ ہاں اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ ہم ان کی آواز آپ تک پہنچائیں۔ تاکہ آپ معذور بچوں، بیوائوں اور مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کریں۔
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ آپ کے عطیات، آپ کی نوازشات اور آخرت کیلئے آپ کی، بہترین سرمایہ کاری کی منتظر ہے۔
اے اللہ ہمیں روزگار عطا فرما اور ہمیں دوسروں کیلئے روزگار تلاش کرنے کے قابل بنا، بیشک اللہ ہی روزگار دینے والا ہے۔
نوکری / روزگار سب کیلئے
شکر ہے اللہ رب العالمین کا کہ ہم بے روزگاری کے خلاف نہ صرف جہاد کر رہے ہیں بلکہ لوگوں کو محنت کی طرف راغب کر کے پرائیویٹ اداروں کی ضرورت کے عین مطابق تعلیمیافتہ ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل، تجربہ کار اور ناتجربے کار میل/ فیمیل اسٹاف مہیا کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک ہم کراچی کے مختلف پرائیویٹ اداروں، آفس، کمپنیوں، فیکٹریوں، کارخانوں، اسپتالوں، دکانوں، ہوٹلوں، اسکولوں، کالجوں، بینکوں کو 3000 سے زائد میل/ فیمیل اسٹاف مہیا کرچکے ہیں۔ اگر آپ بے روزگار ہیں اور ملازمت کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی درخواست، C.V، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ ’’سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کے دفتر تشریف لائیے۔ ان شاء اللہ ہم ملازمت کے حصول میں آپ کی بھرپور مدد کریں گے۔
نوٹ: اسٹاف کے خواہشمند ادارے بلامعاوضہ فوری اسٹاف کیلئے رجوع کریں۔
اللہ ہمارے علم میں اضافہ فرما اور ہمیں دوسرے کے علم میں اضافہ کرنے کے قابل بنا، بے شک اللہ ہی علم میں اضافہ کرنے والا ہے۔
شعبۂ تعليم
شکر ہے اللہ رب العالمین کا جس نے ہمیں خدمت کی یہ سعادت بخشی کہ ٹرسٹ ہذا کے زیر اہتمام ’’طالب القرآن اکیڈمی اینڈ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ‘‘ 2005 ء سے یوسف گوٹھ، ایوب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، صفوراگوٹھ کے غریب،یتیم،بے سہارا،کم آمدنی والے خاندان کے 250 سے زائد بچے،بچیوں کو مفت قرآنی تعلیم، جدید کمپیوٹر کی تعلیم اور موبائل کورس سیکھا رہا ہے۔ ان طلبہ کی تعلیم و تربیت پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے (1,50,000) ماہانہ خرچ ہو رہا ہے۔ اب تک اس ادارے سے 15 لڑکے 10 لڑکیاں قرآن حفظ کرچکے ہیں۔ جبکہ 150 سے زائد طلبہ نے موبائل کورس اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی ہے۔
اللہ ہماری مدد فرما اور ہمیں دوسروں کی مدد کے قابل بنا، بے شک اللہ ہی مدد کرنے والا ہے۔
شعبۂ امداد
لاوارث اور بے سہارا میت کے کفن دفن کا انتظام
معذور بچوں میں میڈیکل اینڈ فٹنس ایکوپمینٹ کی تقسیم
بیوائوں میں راشن و کپڑے کی تقسیم
گم شدہ لوگوں کی تلاش
مستحق مریضوں کے آپریشن، میڈیکل چیک اپ اور دوائیوں کی تقسیم
ناگہانی آفت، سیلاب یا ایمرجنسی میں ہنگامی
مجبور، بے سہارا اور لاوارث قیدیوں کی قانونی مدد
ان کاموں میں آپ بھی سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ کے مددگار بن سکتے ہیں
ویل چیئر تقسیم کریں
ٹرسٹ ہذا 50 سے زائد معذور افراد کو ویل چیئر فی سبیل اللہ فراہم کرچکی ہے جبکہ 100 سے زائد معذورویل چیئر کے منتظر ہیں۔
آپ بھی کم از کم ایک معذورکی ویل چیئر کے لئے2500/- روپے دے کر مدد گار بن جائیں۔
بیوائوں، محتاجوں میں راشن تقسیم کریں
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ 2005ء سے کورنگی، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، نصرت بھٹو کالونی، ایوب گوٹھ، یوسف گوٹھ اور نیو کراچی کے مفلس، لاچار، بے بس 128 خاندانوں میں (1,28,000) ایک لاکھ اٹھائیس ہزار روپے مالیت کا راشن اور روزمرہ استعمال کی خورد و نوش کی اشیاء باقاعدگی سے فی خاندان 1,000 روپے ماہانہ کا راشن اور روزمرہ استعمال کی خوردونوش کی اشیاء مفت تقسیم کررہی ہے۔
50 سے زائد معذور افراد کو ویل چیئر وغیرہ مفت فراہم کرچکی ہے۔
آپ بھی کم از کم ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن دیکرمددگار بن جائیں۔
روزانہ غریبوں، مسافروں، محتاجوں، اور بیماروں کو کھانا کھلائیں
بھوک و افلاس کے مارے غریبوں، مسافروں، محتاجوں کو کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، یوسف گوٹھ، صفورا گوٹھ اور ہسپتالوں میں روزانہ دوپہر کا کھانا فی سبیل اللہ کھلایا جاتا ہے۔
آپ بھی کم از کم ایک آدمی کو کھانا کھلا کر مددگار بن جائیں۔
کراچی کی غریب اور دُکھی عوام کی خدمت کے لیے
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک اور نیک قدم
سید طالب علی ویلفیئر میڈیکل سینٹر
عام اور پیچیدہ امراض کیلئے اوپی ڈی ٹائمنگ
صبح:00 10 تا رات 10:00بجے
میڈیکل سینٹر کی خصوصیات
خواتین و حضرات اور بچوں کے اسپیشلسٹ
کنسلٹنٹ، کولیفائیڈ ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز
حاملہ خواتین کے لیے کولیفائیڈ لیڈی ڈاکٹرز
آنکھوں کا ٹیسٹ اور دیگر امراض کا علاج
ختنہ اور پیدائشی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ پیشاب ٹیسٹ، الٹراسائونڈ، ای سی جی اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیئے جاتے ہیں۔
سید طالب علی ویلفیئر آئی کیئر سینٹر
آنکھوں کے معائنہ کیلئے اوپی ڈی ٹائمنگ
صبح:00 10 تا رات 10:00 بجے
آئی کیئر سینٹر کی خصوصیات
٭ کولیفائیڈ ڈاکٹرز سے آنکھوں کا معائنہ
٭ معیاری، اعلیٰ اور دیدہ زیب فریم
٭ معیاری سن گلاسز
٭ نظر کے کونٹکٹ لینس
٭ کلر کونٹکٹ لینس
٭ ٹرانسپیرنٹ کونٹکٹ لینس
اس کے علاوہ میڈیکل سینٹر کی خصوصیات
حاملہ خواتین، حضرات اور بچوں کے اسپیشلسٹ
ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، پیشاب ٹیسٹ
الٹراسائونڈ، ای سی جی اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ
ایڈریس میڈیکل سینٹر: مین روڈ یوسف گوٹھ، بالمقابل سیکٹر 5 ڈی نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، کراچی، پاکستان۔
اللہ ہماری مدد فرما اور ہمیں دوسروں کی مدد کے قابل بنا، بے شک اللہ ہی مدد کرنے والا ہے۔
شعبۂ ایمبولینس سروس
ایمرجنسی مریضوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لانے اور لے جانے کیلئے ایمبولینس سروس جاری ہے۔ اس وقت اس شعبہ میں صرف ایک ایمبولینس ہے۔ جو علاقہ کی ضرورت پورا کرنے کیلئے نہ کافی ہے۔ مزید ایمبولینس کی فوری ضرورت ہے اگر کوئی صاحب اس کارِخیر میں حصہ لینا چاہیں تو ٹرسٹ ہذا کے دفتر سے رابطہ کریں
یا پھر سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ کے آن لائن اکاؤنٹ میں مالی عطیات جمع کراسکتے ہیں۔
اللہ مناسب رشتہ عطا فرما اور ہمیں دوسروں کے رشتے طے کرانے کے قابل بنا۔ بیشک اللہ ہی رشتے جوڑنے والا ہے۔
شعبۂ میرج بیورو
ہر عمر کے اعلیٰ تعلیمیافتہ گھرانوں کے سید سنی، شیعہ، پٹھان، پنجابی، سندھی، بلوچی غرض ہر رنگ و نسل اور مکتبۂ فکر کے افراد، ڈاکٹر انجینئر، وکیل، بزنس مین، فیکٹری مالک، ہوٹل اونر، بینک ملازمین، سرکاری ملازمین، ٹیچرز، اسکول اونر اور مزدور کنوارے، طلاق یافتہ لڑکے، لڑکیوں کے رشتے موجود ہیں۔
الحمدللہ اب تک تقریباً 432 رشتے رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 105 سے زائد رشتے طے پائے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ’’سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ شعبہ میرج بیورو کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس کامیابی پر ہم اور ہماری ٹیم اللہ کے حضور سر بہ سجود ہے۔ امید ہے آپ ہمیں ایک بار خدمت کا موقع ضرور عنایت فرمائیں گے۔ انشاء اللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
رشتوں کے خواہشمند فوری رابطہ کریں
آفس ایڈریس پر یا پھر ہماری ای ایڈریس پر
نوٹ:- دوسری شادی والے اور سپورٹر فیملی کے خواہشمند بھی رجوع کرسکتے ہیں۔